اسرائیل کے ایران پر فضائی حملوں کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود کی مانیٹرنگ سخت کردی۔ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد پاکستانی حدود میں آنے والی فضائی ٹریفک کی مانیٹر نگ جاری ہے۔ا یرانی فضائی حدود کی بندش سے پروازیں ایران کے بجائے مسقط کی حدود سے گزر رہی ہیں جبکہ مغربی سمت سے پاکستان کی فضائی حدود کی طرف آنے والی پروازوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ مغربی سمت سے پاکستانی فضائی حدود میں آنے والی ہر پرواز کو تصدیق کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔ذرائع سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق مشکوک پرواز کو پاکستانی فضائی حدود میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔