سونا فی تولہ 2 ہزار روپے مہنگا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے بڑھ کر 2 لاکھ 84 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے اضافے سے 2 لاکھ 43 ہزار 741 روپے ہو گئی

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 22 ڈالرز کے اضافے کے بعد 2 ہزار 748 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوئی تھی

ای پیپر دی نیشن