وزیرستان میں سابق سینیٹر صالح شاہ کا گھر دھماکے سے تباہ

 جنوبی وزیرستان میں سابق سینیٹر صالح شاہ کا گھر دھماکے سے تباہ کردیا گیا۔ میڈہا رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے سابق سینیٹر صالح شاہ کے گھر کو بارودی مواد سے اڑا دیا، دھماکے سے گھر مکمل طور پر منہدم ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز فوری جائے وقوعہ پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر مشتبہ افراد کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ بتایا جارہا ہے کہ کہ گومل ٹانک میں واقع سینیٹر صالح شاہ کے گھر پر چند سال قبل بھی حملہ کیا گیا تھا جب کہ سابق سینیٹر صالح شاہ ان افراد میں شامل ہیں جنہوں نے ٹی ٹی پی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ادھر پشاور ہائیکورٹ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹانک اور جنوبی وزیرستان کی عدالتیں ڈی آئی خان منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا ہ میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث ٹانک اور جنوبی وزیرستان کی تمام عدالتوں کو ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے، تمام جوڈیشل افسران کو ڈی آئی خان میں کام شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ، امن و امان بہتر ہونے تک ٹانک اور جنوبی وزیرستان کی عدالتیں ڈیرہ اسماعیل خان میں کام کریں .بتایا گیا ہے کہ ٹانک اور وزیرستان میں ججز پر حملے اور دہشت گردی کے واقعات کے بعد چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور دیگر ججز نے متفقہ طور پر اس کی منظوری دی ہے، فیصلہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ، ہائیکورٹ ججز، ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے جوڈیشل افسران کے اجلاس میں کیا گیا، پشاورہائیکورٹ کے حکم کے تحت جوڈیشل افسران اپنے مقدمات اب ڈی آئی خان میں سنیں گے ان عدالتوں کی ٹانک اور جنوبی وزیرستان دوبارہ منتقلی سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے سے مشروط کی گئی ہے،ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں اس وقت امن وامان کی صورتحال بہتر نہیں، سکیورٹی صورتحال حال کے مسائل جوڈیشل افسران کے امور میں پیش آ رہے ہیں، جوڈیشل افسران کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے تمام مقدمات متعلقہ اضلاع سے ڈی آئی منتقل کردیئے گئے ہیں

ای پیپر دی نیشن