وزیراعظم کے مشیر اور وفاقی وزیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ26ویں آئینی ترمیم سے ملک کو چور راستوں سے نشانہ نہیں بنایا جائیگا، جسٹس منصور علی شاہ اچھے انسان ہیں کاش وہ خط نہ لکھتے،ڈیل کس سے ہونی ہے ،ہم سے ہی ہونی ہے،پاکستان بحرانی کیفیت سے نکل آیا ہے اور اب ملک میں معاشی وسیاسی استحکام آئے گا،ماڈل ٹاﺅن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی وجہ سے یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ اب پاکستان کو چور راستوں سے نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔ جیسے پہلے ملک کی خدمت کرتی حکومت کو ختم کرکے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیا گیا اب وہ چور دروازے بند ہوگئے ہیںجیسے کے ماضی میں بنایا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کی بہن بیٹیوں کا خیال رکھنا ہماری روایت رہی ہے۔ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا اور ہمیشہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں مثبت کردار ادا کیا جب کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے توانائی بحران پر قابو پایا۔رہنماءپاکستان مسلم لیگ ن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک کی معیشت و ترقی میں مثبت کردار ادا کیا ہے ۔2017 ءمیں ایک منتخب وزیراعظم کی 1حکومت کو غیرآئینی طریقے سے ختم کیا گیا اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پھلتے پھولتے اور ترقی کرتے پاکستان کو ٹریک سے ہٹایا گیا تاہم آج وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو عوامی تائید حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد جب حکومت بنائی ڈیفالٹ کاخطرہ لاحق تھا تاہم ہر مرحلے میں مسلم لیگ (ن) لیگ نے سیاسی حقیقت کے طور پر بھرپور کردار ادا کیا ہے اور تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر یقین رکھا ۔ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا آج ملک میں ترقی کی جانب گامزن ہے اور معیشت میں روز بروز بہتری کے اعشارئیے نظر آرہے ہیں۔