ساجد خان نے وہ اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان کے پاس ہے

 پاکستانی آف اسپنر ساجد خان نے راولپنڈی میں تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ پہلی اننگز میں 6 وکٹیں لینے کے بعد ساجد نے اہم 48* رنز بنا کر بلے سے اپنی افادیت کا مظاہرہ کیا اور اس کے بعد دوسری اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کرکے انہوں نے ایک ایسا اعزاز حاصل کرلیا جو ٹیسٹ کرکٹ میں صرف دو مرتبہ حاصل کیا گیا ہے۔ ساجد خان ایک ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لینے اور بلے سے چار چھکے لگانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل عمران خان اور عبدالقادر واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ مجموعی طور پر آف اسپنر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 10 وکٹیں لینے والے تیسرے باؤلر بننے کا اعزاز حاصل کیا، انہوں نے پہلی اننگز میں 6 جبکہ دوسری اننگز میں 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔
 ساجد نے مجموعی طور پر 197 رنز کے عوض 10 شکار کیے۔ 
ساجد خان نے انگلینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ میچز میں 21.11 کی اوسط سے 19 وکٹیں حاصل کیں۔ 
حالیہ دنوں میں ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد ساجد نے انگلینڈ کے خلاف موقع کو اپنی گرفت سے نہیں جانے دیا۔ وہ تیزی سے مداحوں کا پسندیدہ بن گیا ہے اور ممکنہ طور پر مستقبل قریب میں اسکواڈ کا رکن بننا جاری رکھے گا

ای پیپر دی نیشن