حج و عمرہ زائرین ملکی وقار کا خیال رکھیں، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مضبوط ہیں:حافظ طاہر محمود اشرفی

چئپر مین پاکستان علما کونسل وسکریٹری جنرل انٹر نیشنل تعظیم حر مین و شریفین حا فظ طا ہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے حج کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، حج و عمرہ پر جا نے والے ملکی وقار کا خیال رکھیں،پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق باقی اسلامی ممالک سے مختلف بہت مضبوط اور گہرا ہے۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں مقامی ہو ٹل میں میزاب گروپ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ حا فظ طا ہر محمود اشرفی نے کہا کہ جو لو گ حج و عمرہ پر جا تے ہیں وہ اللہ کے مہمان ہو تے ہیں اس میں کوئی دوسری رائے نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا کی طرح اب سعودی عرب میں بھی بہت کچھ تبدیل ہو رہا ہے، اگر سعودی عرب میں تبدیلیاںآ رہی ہیں تو ہمیں بھی اپنے آپ کو اس نظام کے مطابق ڈا لناچاہے جو وہاں رائج ہے۔ حا فظ طا ہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق باقی 56 اسلامی ممالک سے بہت مختلف، مضبوط اور گہرا ہے،خدانخواستہ کوئی مشکل آ جائے تو ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھی اور مددگار بنتے ہیں،آج ہما رے ملک کے اندر معاشی استحکام کے لیے جو کوششیں ہو رہی ہیں ان کی مثا ل نہیں ملتی، سعودی عرب کے ولی عہد کے کہنے پر سعودی عرب کے 132 سرمایہ کار دو ہفتے قبل پا کستان آئے اور انہوں نے یہاں بزنس مین ٹو بزنس مین جو معا ہد ے کیے وہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو واضح کرتے ہیں۔طا ہر محمود اشرفی نے کہا کہ حج و عمرہ پر جا نے والوں سے میری اپیل ہے کہ وہاں ملکی وقار کا خیال رکھیں اور بھکا ری بن کر اور ممنوعہ اشیا ء جیسے منشیا ت وغیرہ ساتھ لے کر سعودی عرب بالکل نہ جا ئیں، یہ چیز ہمارے لیے سب سے بڑا مسئلہ اورطعنہ بن گئی ہے جس سے حکومت سعودی عرب بھی پریشان ہے۔ طا ہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان الحمدللہ ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے ، اللہ نے ہمیں ایٹمی قوت بنایا ہے ،جب ہم نے ایٹمی قوت کا راستہ اختیار کیا تو سب سے زیادہ تعاون ہمارے ساتھ سعودی عرب، عرب امارات اور لیبیا نے کیا۔طا ہر محمود اشرفی نے کہا کہ بحثیت قوم ہمیںمتشددانہ رویوں سے بھی باہرآنا چاہے جو ہما رے ملک کی ساکھ کے لیے ننقصان دہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ابھی سے حج کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں، اب یہ ممکن نہیں ہے کہ سعودی عرب ایک ملک کے لیے اپنا نظام بدلے، وہ پوری دنیا کے لیے نظام بناتے ہیں ہمیں اسی نظام کے اندر چلنا ہے ، سعودی حکو مت نے اس وقت 35 یا 36 کمپنیاں بنا دی ہیں تا کہ حجاج کے لیے آسانیا ں پیدا کی جا سکیں۔ ہم یہ توقع رکھتے ہیں کہ انشااللہ اس سال کا حج پچھلے سالوں سے بھی بہت بہتر ہوگا ۔حا فظ طا ہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسوقت پا کستانی حکو مت اور عوام فلسطینیوں کی بھرپور مد دکر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کوایوان صدر میں آل پارٹیز فلسطین کانفرنس منعقد کی گئی جس میں تمام جما عتوں نے شر کت کر کے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت دیا۔

ای پیپر دی نیشن