وزیراعظم گورڈن براؤن سے اختلافات‘ افغانستان میں برطانوی جنرل نے استعفیٰ دیدیا

Sep 26, 2009

سفیر یاؤ جنگ
کابل (جی این آئی) افغانستان میں برطانوی فوج کی قیادت کرنے والے اہم فوجی جنرل نے گورڈن براؤن سے اختلافات کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق میجر جنرل اینڈریو میکے نے 2007ء اور 2008ء میں برطانوی فوجی دستوں کی افغانستان میں قیادت کی تھی۔ جنرل اینڈریو کے برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن سے افغان پالیسی پر اختلافات چل رہے تھے۔ برطانوی وزارت دفاع کے ترجمان نے جنرل اینڈریو میکے کے استعفے کی تصدیق کر دی ہے۔
مزیدخبریں