”تعلیم دشمن حکومت“

مکرمی! وفاقی حکومت کی جانب سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور سرکاری جامعات کو فنڈز نہ دینے بلکہ روک لینے کا جو اقدام کیا ہے یہ حکومت کا تعلیم دشمن فعل ہے ملک بھر کی 72 جامعات کے اساتذہ کرام، طلباءو طالبات کا سڑکوں پر آ کر احتجاج کرنا لمحہ فکریہ اور حکومت کے لئے باعث شرم ہے اس سے دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ جبکہ وفاقی وزیر خزانہ کا جامعات کے وائس چانسلرز کو فنڈز جاری کرنے کی بجائے یہ کہنا کہ وہ خود وسائل پیدا کریں جامعات کی سرکاری زمینیں فروخت کرکے اپنے پراجیکٹ مکمل کریں انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت رویہ ہے۔(چودھری فرحان شوکت ہنجرا منصورہ ملتان روڈ لاہور0321-4291302)

ای پیپر دی نیشن