نیویارک (جی این آئی) معروف اداکارہ لنڈسے لوہن کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ جمعہ کو امریکی عدالت نے لنڈسے لوہن کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں ہتھکڑیوں میں واپس جیل بھیج دیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ وہ ایک ماہ تک جیل میں رہیں گی تاہم حیرت انگیز طور پر گذشتہ روز عدالت نے ان کی ضمانت منظور کر لی۔