وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے  یورپ کا دورہ منسوخ کردیا ، برطانوی خبررساں ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ دورے کی منسوخی کی وجہ ملک میں جاری سیاسی بحران ہے۔  

Sep 26, 2010 | 14:20

سفیر یاؤ جنگ
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے رواں ماہ یورپ کے دورے پر پیرس اور برسلزجانا تھا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے دورے کی منسوخی کی تصدیق  کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیر اعظم ملک میں حالیہ سیلابی صورت حال کے باعث ایشیا یورپ سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے یورپ نہیں جا رہے۔ ان کی جگہ اب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ دوسری جانب ایک برطانوی خبررساں ادارے  نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم گیلانی نے ملک میں جاری سیاسی بحران کے باعث دورہ یورپ منسوخ کیا۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں سست روی کی وجہ سے میڈیا میں حکومتی سطح پر بڑی تبدیلی کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے کسی بھی بحرانی کیفیت سے بچنے کے لیے جرمنی اور فرانس کا دورہ منسوخ کیا گیا ہے۔
مزیدخبریں