یہ ملاقات ایوان وزیراعلیٰ میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کے کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پروزیراعلٰی شہبازشریف نے بتایا کہ پنجاب حکومت سیلاب زدگان کی بحالی کے جامع پروگرام پر عمل کررہی ہے اور متاثرہ اضلاع میں وطن کارڈز کے ذریعے امدادی رقوم تقسیم کی جارہی ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں دیہات کی جگہ ماڈل ویلیج بنیں گے جو رہن سہن کی جدید سہولتوں سے آراستہ ہوں گے ۔