بھارت کی جانب سے یہ پانی باگڑہ ڈیم سے چھوڑا گیا ہے۔ پانی کا یہ ریلہ آج دوپہر کے وقت ضلع قصورکی حدود میں داخل ہوگا جبکہ کل ضلع اوکاڑہ اورضلع پاکپتن کی حدود سے گزرے گا ۔ محکمہ آبپاشی کے حکام کے مطابق چند روز تک پانی کا یہ ریلہ ہیڈ سلیمانکی پہنچے گا ۔ ممکنہ سیلاب کے پیش نظردریا کے نشیبی علاقے متاثر ہوسکتے ہیں ۔ حکام نے تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے ۔ ادھر دریائے ستلج میں سیلاب کی اطلاع پر ضلع پاکپتن میں فلڈ وارننگ جاری کردی گئی ہے ۔ ڈی سی او میاں ذوالفقار احمد نے نشیبی علاقوں سے آبادی کے انخلا کا حکم جاری کردیا ہے ۔ دریائے ستلج میں سیلاب سے ضلع پاکپتن کے اکتالیس دیہات متاثر ہو نے کا خدشہ ہے ۔