جنوبی افغانستان میں بم دھماکے میں اتحادی افواج کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

Sep 26, 2010 | 16:15

سفیر یاؤ جنگ
نیٹو حکام کے مطابق طالبان نے پہلے سے نصب شدہ دھماکہ خیز مواد سے اتحادی فوج کے قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو اہلکارہلاک ہوگئے۔ طالبان کے حملوں میں رواں سال اب تک پانچ سو سے زائد اتحادی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب نیٹو افواج نے صوبہ کنار میں پاکستانی سرحد کے قریب فضائی کارروائی کرکے اہم طالبان کمانڈر کے ٹھکانے کو مسمار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
مزیدخبریں