چین میں پانڈا کی نگہداشت کے حوالے ایک انوکھے مقابلے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ جسے جیتنے والے چھ امیدواروں کو \\\'پمبیسڈرز\\\' \\\'Pambassadors\\\' کا خطاب دیا جائے گا۔

اس دلچسپ مقابلے میں حصہ لینے کے لئے حکام کو پوری دنیا سے ساٹھ ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے بارہ افراد کو چین کے چیگ ڈو پانڈا ریسرچ سنٹر میں خصوصی تربیت دی جارہی ہے۔ مقابلے میں حصہ لینے والے امیدواروں کا کہنا ہے کہ انہیں یہاں کام کرکے بہت مزا آرہا ہے ۔ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ وہ دنیا سے پانڈوں کی ناپید ہوتی نسل کو بچانے کیلئے کام کررہے ہیں ۔ اس مقابلے کا اختتام انتیس ستمبرکو ہوگا ، جب ان بارہ امیدواروں میں سے چھ کو \\\'پانڈا ایمبیسڈرز\\\' یا \\\'پمبیسڈرز\\\' کا خطاب دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن