مظاہریں نے جی ٹی روڈ پر امریکی پرچم اور ٹائر نظر آتش کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔ شرکاءکا کہنا تھا کہ امریکی عدالت کی طرف سے ڈاکٹر عافیہ کو سزاءدینا ایک سوچی سمجھی سازش ہے اور پاکستانی حکمران امریکہ کے سامنے بے بس نظر آ رہے ہیں حالانکہ حکومت نے ڈاکٹر عافیہ کو واپس وطن لانے کا قوم سے وعدہ کیا تھا جو حکومت پورا نہیں کر سکی۔ شرکاءکا کہنا تھا کہ امریکی عدالت کی طرف سے مسلمانوں کو سبق سکھانے اوراسلام دشمنی میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو سزاءدی گئی ہے جو مسلمانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔