نیویارک (جی این آئی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اسلامی کانفرنس تنظیم کے رکن ممالک سے کہا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کے کاموں میں پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ مشرق وسطیٰ، عراق اور افغانستان کے مسائل کے حل میں اسلامی کانفرنس تنظیم کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ او آئی سی تنظیم کے وزرائے خارجہ کے سالانہ اجلاس کیلئے اپنے پیغام میں بان کی مون نے کہا کہ اسلامی کانفرنس تنظیم عالمی برادری کو درپیش سنگین مسائل کے حل میں اقوام متحدہ کا اہم سٹرٹیجک شراکت دار ہے۔