کابل میں سی آئی اے کے کمپاؤنڈ پرفائرنگ کے نتیجے میں دوافغان اہلکاروں سمیت چارافرادزخمی، جوابی کارروائی میں ایک حملہ آوربھی مارا گیا

غیرملکی نیوزایجنسی کے مطابق افغان وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ مقامی وقت کے مطابق سوا نو بجے نامعلوم افراد نے کابل میں سی آئی اے کے زیراستعمال کمپاؤنڈ پر فائرنگ کردی، میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ چند منٹوں تک جاری رہا جس کے نتیجے میں میں دو افغان سیکیورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا ، غیرملکی نیوزایجنسی کے مطابق فائرنگ کے ساتھ دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دی گئیں، دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے بھی واقعہ کی تصدیق کی ہے

ای پیپر دی نیشن