فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد پینسٹھ ہزار دوسو کیوسک جبکہ اخراج بھی پینسٹھ ہزار دو سو کیوسک ہے ، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح اپنے انتہائی لیول ایک ہزار پانچ سو پچاس فٹ پر برقرار ہے۔ ادھر منگلا ڈیم میں پانی کی آمد پچیس ہزار کیوسک جبکہ اخراج بھی پچیس ہزار کیوسک ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح اپنے انتہائی لیول ایک ہزار دو سو دس فٹ پر برقرار ہے ۔ دونوں ڈیموں میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہوچکی ہے۔ دوسری جانب دریائے سندھ سمیت تمام دریا اپنے اپنے ہیڈورکس پر معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔