چین کےنائب وزیراعظم پاکستان کےدوروزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئےہیں۔ مینگ جیانگ ژونے کہا ہے کہ ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔

چکلالہ ایئربیس پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چین کے نائب وزیراعظم مینگ جیانگ ژو کا کہنا تھا کہ دوستی کے ساٹھ سال پوراہونے پر دوہزارگیارہ کو دوستی کے سال کے طورپرمنارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمیشہ ہرآزمائش پر پورا اتری ہے۔ چینی نائب وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت سے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجائےگا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ چین نے ہرمشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے جس پر اُس کے شکرگزارہیں۔ اس سے قبل وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک اور چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے چین کے نائب وزیراعظم مینگ جیانگ ژو کا استقبال کیا۔ اپنےدورے کےدوران نائب چینی وزیر اعظم صدر آصف علی زرداری،وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن