لاہورہائی کورٹ کے جسٹس عمر عطاء بندیال نے صدر کے دوعہدوں کے خلاف فیصلے پرعمل درآمد کے لئے دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں قائم فل بینچ نے صدر کے دوعہدوں کے خلاف دائر درخواست میں صدر کے دو عہدے رکھنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پرعمل درآمد کے لئے مقامی وکیل اے کے ڈوگر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔ کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئےجسٹس عمر عطاء بندیال کا کہنا تھا کہ اس کیس کے حوالےسے فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ نے دیا تھا اس بناء پرعمل درآمد کے لئے دائر درخواست پرسماعت بھی فل بینچ ہی کرے گا۔ انہوں نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس کو مزید سماعت کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے پاس بھجوادیا۔

ای پیپر دی نیشن