وزیرداخلہ رحمان ملک اور چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے چین کے نائب وزیراعظم مینگ جیانگ ژو کا استقبال کیا۔ چکلالہ ایئربیس پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چین کے نائب وزیراعظم مینگ جیانگ ژو کا کہنا تھا کہ دوستی کے ساٹھ سال پوراہونے پر دوہزارگیارہ کو دوستی کے سال کے طورپرمنارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمیشہ ہرآزمائش پر پورااتری ہے۔ چینی نائب وزیراعظم نے بتایا کہ وہ اپنے دورے کے دوران پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت سے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ چین نے ہرمشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا۔