”20فیصد ایل پی جی درآمد نہ کرنیوالی کمپنیوں کا کوٹہ، لائسنس منسوخ ہو جائیگا“

Sep 26, 2011

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (سٹاف رپورٹر) ایل پی جی پالیسی 2011ءکے تحت مارکیٹنگ کمپنیوں کو اپنے کوٹہ کا 20%حصہ ہر حال میں درآمد کرنا لازمی ہو گا ورنہ اوگرا قواعد کی پابندی نہ کرنیوالی کمپنیوں کا کوٹہ اور لائسنس منسوخ کر دیگا۔ نئی پالیسی کے تحت تقریباً 2,36000/-میٹرک ٹن گیس درآمد ہو گئی ہے۔ ہر کمپنی سالانہ 86,400 میٹرک ٹن گیس درآمد کرنےکی پابند ہو گی جس سے حکومت کو جی ایس ٹی کی مد میں مجموعی طور پر 3ارب روپے کی آمدن ہوگی۔ نئی پالیسی کے تحت ایل پی جی کی لوکل پیداوار پر پی ڈی ایل کی مد تقریباً ڈیڑھ لاکھ روزانہ اور سالانہ5ارب 40کڑور روپے کی آمدن ہوگی۔ پالیسی سے ملک میں گیس کی شارٹیج نہ صرف ختم ہوگی بلکہ کو ٹہ ہولڈر اور گیس مافیا کی اجارہ داری ختم ہوگی اور عوام کو سستی گیس مہیا ہوگی اور 25 کی جگہ 89مارکیٹنگ کمپنیوں کو کام کرنے کا موقع ملے گا۔
مزیدخبریں