لاہور : بجلی کا طوےل برےک ڈاﺅن کئی علاقے تارےکی مےں ڈوب گئے

لاہور (نیوز رپورٹر+ ریڈیو مانیٹرنگ) لاہور میں گذشتہ شب بجلی کا طویل بریک ڈاﺅن ہوا، شہر کے سات گرڈ سٹیشن یکدم بند کر دئیے جانے سے لاہور کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ دوسری طرف موسم میں بہتری کے باوجود ملک بھر مےں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کم ہونے کی بجائے بڑھ گئی۔ شہروں اور دیہاتوں میں 18 سے 20گھنٹے تک بجلی بند کی گئی ۔تفصےلات کےمطابق گزشتہ شب اچانک وقفہ وقفہ سے لاہور کے صوفیہ آباد، بھاٹی و قرطبہ چوک، کوٹ لکھپت، جوہر ٹاﺅن، غازی روڈ اور بند روڈ گرڈ سٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی بند کی جاتی رہی۔ جس سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہو گئے۔ واپڈا حکام کا کہنا ہے اسلام آباد سے بغیر وجہ بتائے سات گرڈ سٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی بند کر دی گئی۔علاوہ ازےں اتوار کو فرنس آئل کی عدم دستےابی اور ہائےڈل پےداور مےں کمی کے باعث ملک بھرکے بجلی نظام میں خسارہ 6 ہزارمیگاواٹ ہو گیا۔ جس سے خسارہ اےک بار پھر بلند ترےن سطح پر پہنچ گےا جسے پورا کرنے کیلئے شہروں اور دیہات میں طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی گئی۔ دوسری طرف لیسکو کے 5 گرڈ سٹیشن بند رہنے سے متعدد علاقوں میں مسلسل 12 گھنٹے سے زائد بجلی بند رہی۔ تعمیر و مرمت کی آڑ میں 59 فیڈرز بھی بند رہے جس سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ بڑھ گیا۔
لوڈ شیڈنگ

ای پیپر دی نیشن