سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ نے خواتین کو ووٹ کا حق دےدیا،فیصلہ خوش آئند ہے: وائٹ ہاﺅس

Sep 26, 2011

سفیر یاؤ جنگ
ریاض (ریڈیو نیوز+ نیٹ نیوز) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ نے خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد خواتین مجلس شوریٰ مےں بھی شامل ہو سکیں گی۔ شاہ عبداللہ نے ریاض مےں پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ روزمرہ زندگی کے امور مےں خواتین کی شمولیت چاہتے ہےں۔ خواتین کو پارلیمنٹ کی رکنیت اور ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے کا فیصلہ علما کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ سعودی عرب مےں آئندہ انتخابات جمعرات سے شروع ہو رہے ہےں۔ دو سو پچاسی رکنی پارلیمنٹ کی نصف نشستوں کےلئے پانچ ہزار امیدوار میدان مےں ہےں جبکہ باقی نصف نشستوں پر حکومت تقرریاں کرتی ہے۔ ادھر ترجمان وائٹ ہاﺅس نے سعودی عرب کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
مزیدخبریں