برازیل کی ایک عدالت نے یوٹیوب کودس دن کے اندرگستاخانہ فلم کا ٹریلراپنی ویب سائٹ سے ہٹانےکا حکم دے دیا۔

Sep 26, 2012 | 10:38

یہ حکم ساؤپاؤلو کی عدالت نے صدر ڈلما روزیف کی جانب سے مغرب پراسلام فوبیا کا الزام سامنے آنے کے کچھ گھنٹوں بعد جاری کیا۔ برازیل کے صدرنے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مغرب پراسلام مخالف رویے پرتنقید کی۔ اہانت آمیز فلم کے خلاف اپیل برازیلین مسلم گروپ دی نیشنل اسلامک یونین نے دائر کی تھی، جس میں کہا گیا کہ یوٹیوب کوگستاخانہ فلم ہٹانے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ توہین رسالت پرمبنی فلم اظہاررائے کی آزادی کے قانون کے خلاف ہے، لہذاٰ اسے فوری طورپریوٹیوب سے ہٹایا جائے۔

مزیدخبریں