پولیس کے مطابق محسن علی رضا صبح نوبجے کے بعد اپنی گاڑی میں گھرسے دفترجارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے اُن پرخود کارہتھیاروں سے اندھادھُند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محس علی رضا موقع پرہی جاں بحق ہوگئے، پولیس حکام نے اسے فرقہ ورانہ دہشتگردی اورٹارگٹ کلنگ کا واقعہ قراردیا ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس اورایف سی حکام نے موقع پرپہنچ کرشواہد اکھٹے کیے اورتحقیقات شروع کردیں۔