ترکی،برطانیہ اورجرمنی کےسات روزہ دورے پر روانہ ہونے سے قبل لاہور ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت نے ہمیشہ آئین،قانون اور عدلیہ کی تضحیک کی ہے،ملک میں جلد ازجلد نئے انتخابات ہونے چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چارسال سے زائد عرصہ ڈرون حملوں پر خاموشی کا مظاہرہ کرنے والےصدرزرداری کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ڈرون حملوں کا ذکر محض روائتی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ وہ اپنے غیرملکی دورے میں سرمایہ کاروں کو پاکستان کی جانب راغب کرنے اورسولر انرجی سمیت دیگرکئی اہم شعبوں اورمنصوبوں سے متعلق مزاکرات کریں گے۔