انرجی مینجمنٹ سیل کے مطابق ملک میں بجلی کی کل طلب سولہ ہزارپانچ سو تین میگاواٹ، پیداوارکم ہوکرگیارہ ہزار نو سو چالیس میگاواٹ جبکہ شارٹ فال ایک مرتبہ پھر بڑھتا ہوا چار ہزار پانچ سوتریسٹھ میگاواٹ کی بلند سطح پرپہنچ گیا۔ شارٹ فال بڑھنے کے باعث پنجاب بھرمیں غیراعلانیہ لوڈ شیدنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بڑے شہروں میں بارہ گھنٹے جبکہ چھوٹے شہروں اوردیہی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیدنگ کی جا رہی ہے۔ شارٹ فال میں اضافے کی وجہ پیداوار کا کم ہونا ہے جو تیل اور گیس کی مطلوبہ مقدار فراہم نہ ہونے کے باعث ہے۔ منگل کی رات کو قادر پور گیس فیلڈ میں فنی خرابی کے باعث چالیس کروڑ معکب فیٹ گیس کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد پنجاب بھرکی صنعتوں کو گیس کی فراہمی غیرمعینہ مدت تک روک دی گئی۔