آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پربارش کی پیش گوئی کی ہے۔

Sep 26, 2012 | 12:43

محکمہ موسمیات کے مطابق کاشت کے بیشترمیدانی علاقوں میں رواں ہفتے کے دوران موسم خشک رہے گا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی حصوں سمیت خیبرپختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پربارش ہوئی سب سے زیادہ بارش دیرمیں چودہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ آج ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد میں انیس، مری میں تیرہ، لاہوراورملتان میں چوبیس، مظفرآباد میں اٹھارہ کراچی میں ستائیس گلگت بلتستان میں سولہ پشاورمیں اکیس جبکہ سکردو میں گیارہ اور حیدرآباد میں پچیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں