جنوبی اورشمالی کوریا کے درمیان کشیدگی عروج پرہے۔ ایسے میں جنوبی کوریا نے سیئول میں چونسٹھواں آرمی ڈے منایا جس میں فوجی طاقت کا بھرپورمظاہرہ کیا گیا۔ پریڈ کے موقع پرطیاروں نے فضاء میں رنگا رنگ کرتب بھی دکھائے۔ جنوبی کوریا کے مسلح افواج کے دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرلی میونگ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں اورمیزائلوں میں مسلسل اضافہ کررہاہے،جبکہ یہ علاقہ بین الاقوامی معاشی اور سیاسی سرگرمیوں کا مرکزبھی بنتا جا رہا ہے،آرمی ڈے کی تقریب میں چودہ ہزار کے قریب سرکاری اور فوجی حکام کے علاوہ ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔
جنوبی کوریا: چونسٹھ ویں آرمی ڈے, شمالی کوریا کی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے فوج کو مضبوط کرنا ہوگا. صدرلی میونگ باک
Sep 26, 2012 | 12:56