سپریم کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو حج کرپشن کیس کی تفتیش فوری طورپرسابق تفتیشی افسرحسین اصغرکوسونپنے کا حکم دیا ہے۔

حج کرپشن کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ عدالتی حکم پرجوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ملک شیرافگن نے سابق آئی جی گلگت بلتستان حسین اصغرکی ایف آئی اے میں بطورڈائریکٹردوبارہ تعیناتی کا نوٹی فیکشن پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حسین اصغرکوباضابطہ طورپرڈائریکٹرایف آئی اے تعینات کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے ڈی جی ایف آئی اے کوحکم دیا کہ عدالتی حکم سے انخراف پربے شک حسین اصغرکے خلاف محکمانہ کارروائی جاری رکھی جائے مگرحج کرپشن کیس کی تفتیش آج ہی حسین اصغرکوسونپ دیں کیونکہ اس سے قبل بھی حسین اصغراس کیس کی تفتیش کررہے تھے۔ چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے ڈی جی ایف آئی اے کوکیس کی تفتیش حسین اصغرکوسونپنے کی رپورٹ اٹھائیس ستمبرتک طلب کرتےہوئے سماعت ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن