سپین حکومت ٹیکسوں میں اضافے، صحت، تعلیم اور سماجی شعبوں میں اخراجات میں کٹوتی کا اعلان کل کرنے جارہی ہے جس کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، دارلحکومت میڈرڈ میں پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرین اورپولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں اٹھائیس افراد زخمی ہوگئے جبکہ بائیس مظاہرین کوحراست میں لے لیا گیا، سماجی نیٹ ورک کے ذریعے جمع ہونے والے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی تنخواؤں سے کوئی ادائیگیاں نہیں کریں گے۔
سپین میں دوہزارتیرہ کے بجٹ کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کے خلاف ہزاروں شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا پولیس کے ساتھ جھڑپ میں اٹھائیس مظاہرین زخمی ہوگئے
Sep 26, 2012 | 18:58