چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں دورکنی بیچ کے روبرو وحیدہ شاہ فیصلے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ وحیدہ شاہ کے وکیل بیرسٹرحیدرامام رضوی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ جسٹس منیب اختر کے دیئے گئے فیصلے کو معطل کیا جائے تاکہ سپریم کورٹ میں اپیل کی جاسکے۔ کیونکہ کسی بھی وقت الیکشن کمیشن انتخابات کے حوالے سے اعلان کرسکتا ہے اس لیے ہمیں کچھ مہلت دی جائے۔ عدالت نے درخوست منظورکرتے ہوئے وحیدہ شاہ کے خلاف عدالتی فیصلے پر پندرہ روز کے لئے معطلی کے احکامات جاری کردیئے۔