عالمی برادری دنیا کا امن تباہ کرنے کی سازشوں کا نوٹس لے اورڈومورکا مطالبہ کرکےشہداء کی قربانیوں کی بھی توہین نہ کی جائے۔ صدرآصف علی زرداری

Sep 26, 2012 | 20:28

خصوصی رپورٹر

 
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرپاکستان کا کہنا تھا کہ گستاخانہ فلم بنانے والوں نے نہ صرف مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے بلکہ عالمی امن پربھی وارکیا ہے۔ بین الاقوامی برادری کو اس طرح کے اقدامات پرخاموش بیٹھنے کے بجائے آزادی اظہار کی آڑمیں دنیا کے امن کو تباہ کرنے کی سازشوں کا نوٹس لینا ہوگا۔ صدرنے ڈرون حملوں کودہشتگردی میں اضافے کا سبب قراردیتے ہوئے کہا کہ دنیا پاکستانی قربانیوں کا احترام کرے جبکہ ڈو مور کے مطالبات بھی بند کئے جائیں۔
صدرمملکت کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے سات ہزارسکیورٹی اہلکاراورسینتیس ہزارعام شہری شہید ہوچکے ہیں، عالمی برادری ہمارے شہدا کی قربانیوں کی توہین کے بجائے ان کا احترام کرے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں پائیدار امن اور مسائل کے حل کے لئے سب کو مل کرکام کرنا ہوگا تاکہ درپیش چیلنجوں سے نمٹا جا سکے۔ صدرزرداری کا مزید کہنا تھا کہ ایک جمہوری ملک ہونے کے ناطے پاکستان انسانی حقوق کا احترام کرتا ہے اور فلسطین کی آزادی کا حامی ہے جبکہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت بھی جاری رکھے گا۔

مزیدخبریں