شہرمیں مزید سات مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جس کے ساتھ ہی صوبہ بھر میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد ایک سو اڑسٹھ ہوگئی ہے۔ ساتوں مریض میو ہسپتال میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
چالیس سالہ سیلم، چھتیس سالہ اعجاز، اٹھہتر سالہ الطاف، بائیس سالہ فرزانہ، اکیس سالہ سلمان، اٹھہتر سالہ وزیر بیگم اور اٹھارہ سالہ ثاقب میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق اس وقت صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے نو مریض زیر علاج ہیں باقی مریض صحت یاب ہوکر گھرپہنچ چکے ہیں۔
لاہورمیں سات مزید افرد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد اڑسٹھ ہوگئی۔
Sep 26, 2012 | 23:22