لاہور (کامرس رپورٹر) وزیرایکسائز و ٹیکسیشن ،خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہپنجاب کے روان مالی سال 2013-14 کے بجٹ میں متمول طبقے پر ٹیکس لگایا گیا ہے اورپراپرٹی ٹیکس، ٹوکن ٹیکس ، سروسز ٹیکس صوبائی محاصل کے بڑے ذرائع ہیں اور ٹیکس وصولی کے نظام میں بھی بہتری لائی جارہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ اور گڈگورننس کا قیام حکومت پنجاب کا مشن ہے اوراس کے لئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری ایکسائز و ٹیکسیشن کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ نمبرپلیٹ کی فراہمی کے لئے محکمہ پر پیپرا رولز لاگو نہیں ہوتے تاہم ٹرانسپرنسی کو یقینی بنانے کے لئے پیپرارولز پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ سپلائی کنندہ فرمیں آئی ایس او کوالٹی کی حامل ہوں گی جس کے لئے ان سے باقاعدہ ضمانت لی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دیگر ٹیکسوں کی طرح محکمہ ایکسائز کے امور کی موثر نگرانی کے لئے کمپیوٹرائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی متعارف کروائے جا رہے ہیں۔
حکومت ٹیکس وصولی کے نظام میں بہتری لا رہی ہے: مجتبیٰ شجاع
حکومت ٹیکس وصولی کے نظام میں بہتری لا رہی ہے: مجتبیٰ شجاع
Sep 26, 2013