اسلام آباد (پ ر) ملک کے سب سے بڑے انفارمیشن کمیونی کیشن ٹیکنالوجی کی خدمات فراہم کرنے والے ادارے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کو چوتھے عالمی ایچ آر ایکسیلنس ایوارڈ 2013ءتقریب میں ”بیسٹ ای چآر پریکٹسز ان ٹیلی کام سیکٹر“ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ تقریب کے اہتمام کا مقصد ان اداروں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا جو تنظیمی بہتری اور اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کے لئے انسانی وسائل کو بھرپور انداز میں استعمال کررہے ہیں۔ اس ایوارڈ تقریب میں 70 سے زائد بڑے اداروں نے شرکت کی جن میں بینکنگ، ٹیلی مواصلات اور ایس ایم ای سیکٹر سمیت دیگر کارپوریٹ ادارے شامل تھے۔