اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی ٹیکس محتسب و پاکستان محتسب فورم کے صدر عبدالرﺅف چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی سطح پر قائم محتسب عدالتیں انصاف کی فراہمی کا سب سے سستا اور موثر ذریعہ انصاف ہیں‘ سالانہ 2 ہزار سے زائد شکایتوں کو نمٹایا جا رہا ہے‘ محتسب عدالتوں کے نظام کو فاٹا سمیت دیگر قبائلی علاقوں و ایجنسیوں میں جلد متعارف کرایا جائیگا، بچوں اور عورتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ادارہ کوشاں ہے، وفاقی ٹیکس محتسب سیکرٹریٹ میں ایف بی آر کے حوالے سے 450 کیسز زیر التواءہیں۔ وہ بین الاقوامی ادارہ برائے محتسب کی معاونت اور پاکستان محتسب فورم کے زیر اہتمام منعقدہ 2روزہ ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔
محتسب عدالتیں انصاف کی فراہمی کا بڑا سستا اور موثر ذریعہ ہیں: وفاقی ٹیکس محتسب
محتسب عدالتیں انصاف کی فراہمی کا بڑا سستا اور موثر ذریعہ ہیں: وفاقی ٹیکس محتسب
Sep 26, 2013