لاہور (خصوصی نامہ نگار) ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ اور نائب ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس اہل سنت مولانا راغب حسین نعیمی نے بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور ہولناک زلزوں سے بچنے کے لئے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ کل بروز جمعہ ”یوم توبہ“ کے طور پر منائیں تاکہ اللہ تعالیٰ ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے اور ہمیں اپنے عذاب سے محفوظ رکھے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور ہولناک زلزلے اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کی وجہ سے آرہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ شریعت اور طریقت عین اسلام ہے موجودہ معاشرے میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک بزرگان دین کے بتائے کوطریقوں پر عمل نہ کیا جائے اسلام معاشرے میں تلوار کے ذرےعے نہیں بلکہ صوفی کے حسن اخلاق کے ذرےعے پھیلاہے اور دنیا میں کوئی ایسا صوفی نہیں ہوا جس نے جہاد نہ کیا ہو۔
قوم جمعہ ”یوم توبہ“ کے طور پر منائے: راغب نعیمی کی اپیل
قوم جمعہ ”یوم توبہ“ کے طور پر منائے: راغب نعیمی کی اپیل
Sep 26, 2013