ایم آر شاہد کا سفر نامہ ”حج“ شائع ہو گیا

ایم آر شاہد کا سفر نامہ ”حج“ شائع ہو گیا

لاہور (پ ر) اردو اور پنجاب کے معروف شاعر‘ ادیب‘ محقق ایم آر شاہد (تمغہ امتیاز) کا سفرنامہ ”حج“ سجدوں کی سرزمین شائع ہو گیا ہے۔ یہ کتاب ایک ایسا روزنامچہ حج ہے جس میں حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والوں کے لئے بہت سی معلومات شامل ہیں۔ اس سفر نامے میں انسانی رویوں‘ مشکلات حج‘ فضائل حج‘ مسائل حج اور روئیداد حج‘ مناسک حج نہایت عمدگی سے بیان کئے گئے ہیں۔ مصنف کی اس سے قبل بھی تحریر کردہ کتب ہر خاص و عام سے مقبولیت حاصل کر چکی ہیں۔ ان میں لاہور میں مدفون مشاہیر جلد اول اور دوئم‘ شہر خموشاں کے مکین‘ شہیدان وطن‘ شہدائے پنجاب پولیس‘ کراچی میں مدفون مشاہیر شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن