بغیر پائلٹ والے ایف سولہ کا کامیاب تجربہ

واشنگٹن (آن لائن)امریکی کمپنی بوئنگ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک پرانے ایف سولہ طیارے کو ڈرون میں تبدیل کردیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کے ایک ایف سولہ طیارے کے ڈرون نے پچھلے ہفتے کامیاب پرواز کی ہے۔بوئنگ کے مطابق اس ڈرون کو امریکی فضائیہ کے دو پائلٹوں نے کنٹرول کیا اور اس نے فلوریڈا ایئر فورس بیس سے خلیج میکسیکو تک پرواز کی۔جس ایف سولہ طیارے کو ڈرون میں تبدیل کیاگیا ہے وہ ایریزونا میں پچھلے پندرہ سال سے نمائش پر پڑا ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...