چمن: تخریب کاری کی کوشش ناکام پہاڑوں میں چھپایا گیا اسلحہ، بارود برآمد

Sep 26, 2013

کوئٹہ (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) لیویز فورس نے چمن کے علاقے مےں کارروائی کرتے ہوئے پہاڑوں میں چھپائے گئے راکٹ کے 22گولے قبضے میں لے لئے۔ تحصیلدار سید سمیع اللہ آغا نے صحافیوں کو بتایا کہ لیویز نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی۔ انہوں نے بتایا کہ نامعلوم افراد یہ راکٹ کے گولے بلوچستان میں تخریب کاری کی وارداتوں میں استعمال کرنے کیلئے سمگل کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ چمن اور گردونواح میں لیویز نے مختلف کارروائیوںکے دوران گن پوائنٹ پر گاڑیاں اور موٹر سائیکل چھیننے سمیت دیگر وارداتوں میں مطلوب 5ملزمان محمد ابراہیم، عبدالکریم، محمد سلمان، فداگئی اور تاج محمد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔ علاوہ ازیں ضلع پنجگور میں پنچی چوکی پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی میں دو حملہ آور زخمی ہو گئے جن میں ایک ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہو گیا۔

مزیدخبریں