دوہری شہریت والے افسروں کو معطل کیا جائے: سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Sep 26, 2013

اسلام آباد(ثناءنیوز) دوہری شہریت رکھنے والے سرکاری افسران واہلکاروں کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وفاقی سیکرٹری وزارت داخلہ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری صنعت وپیداوار وسیکرٹری سائنس وٹیکنالوجی، سیکرٹری وزارت خارجہ، چیئرمین نیب، آڈیٹر جنرل، چیئرمین اوگرا، ڈائریکٹر جنرل آئی بی، چیئرمین او پی ایف، ڈی جی پی ڈبلیو ڈی، چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ، چیئرمین ایف بی آر اور سرکاری ملازمین بشمول اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی بی ظفراقبال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وزارت خارجہ عدنان محمود، اسسٹنٹ دائریکٹر وزارت خارجہ محمدعباس خان جبکہ سمیرانذیر سجاد تسلیم اعظم اورنگزیب اور باسط حسین کو نذریعہ چیئرمین ایف بی آر سمیت60 افراد کو فریق بنایا گیا ہے۔ یہ درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ دوہری شہریت کے حامل افسران کو سرکاری عہدوں سے معطل کرکے کام پر پابندی لگائی جائے درخواست گزار محمود اختر نقوی ہیں۔

مزیدخبریں