لاہور(لیڈی رپورٹر) آج کی خواتین کو ہر سطح پراپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے فعال کردار ادا کرنا ہوگا،خواتین کے حقوق کے لئے آواز اٹھانا ، قوانین بنانا ،ان کا نفاذ اور مانیٹرنگ ایک مسلسل عمل ہے۔ انہیں محفوظ ماحول فراہمی کیلئے معاشرے سے صنفی امتیاز کا خاتمہ نہایت ضروری ہے۔صوبائی وزراءذکیہ شاہنواز اور حمیدہ وحیدالدین نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز محکمہ ترقی خواتین پنجاب اور یو این ویمن کے زیر اہتمام بین الصوبائی وزارتی گروپ کی ساتویں دو روزہ کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں کیا۔