6 گھروں میں 81 لاکھ کی وارداتیں، کئی راہگیر فیملیاں بھی لٹ گئیں

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا جبکہ ننکانہ میں سینئر ایڈووکیٹ سے 90 تولے زیورات، 90 ہزار نقدی لوٹ لی۔ ڈاکوﺅں نے ٹبی سٹی کے علاقہ میں اشرف کے گھر میںگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر18لاکھ روپے، ماڈل ٹاﺅن میں مظہر کے گھر سے 16لاکھ روپے، ڈیفنس اے میں ہمایوں کے گھر سے 14لاکھ روپے، بادامی باغ کے علاقہ مین بازار حسین پارک کے رہائشی ملک طارق کے گھر سے 12لاکھ روپے، ڈیفنس ڈبلیو بلاک ڈی ایچ اے کے رہائشی اقبال کے گھر سے 11لاکھ روپے، اسلام پورہ میں حیدر علی شاہ کے گھر سے 10 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوو¿ں نے ستوکتلہ میں محمود کی فیملی سے 8لاکھ روپے، سبزہ زارمیں فیصل کی فیملی سے 5لاکھ روپے، کوٹ لکھپت میں نجیب اللہ کی فیملی سے 4لاکھ روپے، ہربنس پورہ میں کاشف کی فیملی سے ساڑھے 3لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے۔ ڈاکوﺅں نے یکی گیٹ کے علاقہ میں سنار ریاض سے 9لاکھ 50ہزار روپے کی نقدی و زےوات، نواں کوٹ میں آصف سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، گلشن اقبال میں وقار سے 86ہزار روپے اور موبائل فون، نواب ٹاﺅن میں وقاص سے 65ہزار روپے اورموبائل فون، سندر میں شہزاد سے 50ہزار روپے اور موبائل فون، شمالی چھاﺅنی میں سرفراز سے 50ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ ٹبی سٹی کے رہائشیوں نے مقامی پولیس کے خلاف واردات کو کنٹرول نہ کرنے پر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔ گلبرگ کے علاقہ میںچوروںنے سجاد کے گھرکے تالے توڑ کر14لاکھ روپے مالیت جبکہ باٹاپور میں رزاق کے گھر کے تالے توڑ کر12لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لےا۔ انارکلی کے علاقہ میں چوروں نے سابق گورنر لےفٹننٹ جنرل (ر) غلام جیلانی مرحوم کے اہلخانہ کی کار چوری کر لی۔ چوروں نے برکی سے طاہر، نصیر آباد سے یاسر، ماڈل ٹاﺅن سے سہیل، مصطفی آباد سے کامران، فتح گڑھ سے ڈاکٹر اقبال کی کارےں، گلشن اقبال سے تنویر کی پک اپ گاڑی جبکہ گوالمنڈی سے ساجد، نصیر آباد سے مبارک، کوٹ لکھپت سے وقاص، اسلام پورہ سے ناصر، گلشن راوی سے عمران، ساندہ سے فہد، جوہر ٹاﺅن سے سلیم، گوالمنڈی سے عمران کی موٹر سائیکلیںچوری کر لےں۔ ننکانہ صاحب سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق سینئر ایڈووکیٹ سید نواز شاہ کے گھر سے سرشام ڈاکوﺅں نے گھس کر اہل خانہ کو باندھ کر 65 تولے سونے کے زیورات اور 90 ہزار روپے لوٹ لئے اور فرار ہو گئے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...