پنجاب کی جیلوں میں 96 خطرناک قیدیوں کو پروٹوکول دینے کا انکشاف

لاہور (میاں علی افضل سے)پنجاب کی جیلوں میں خطرناک جرائم میں ملوث 96قیدیوں کو پروٹوکول دینے کا انکشاف ہوا ہے اعلیٰ سفارشوں پر جیلوں کے اندر ان قیدیوں کو ٹیلی ویثرن بھی فراہم کئے گئے ہیں جبکہ من پسند کھانے پکانے کی بھی مکمل اجازت دی گئی ہے جیل کے اندر علیحدہ سیل اور کمروں میں رہائش دی گئی ہے ان قیدیوں کو آرام کےلئے بہترین بستر بھی فراہم کئے گئے ہیں صفائی اور کھانا پکانے کےلئے مشقتی بھی دئیے گئے ہیں جبکہ ملاقات کےلئے آنےوالے کو بھی خاص پروٹوکول دیا جاتا ہے۔ جیلوں میں موجود 48ہزار6سو28قیدی سفارشیں نہ ہونے سے ان سہولیات سے محروم ہیں جن میں 8سو70خواتین قیدی بھی شامل ہیں جیلوں میں پرٹوکول لینے والوں میں سنٹرل جیل لاہور کے 15قیدی، سنٹرل جیل ساہیوال کے 6قیدی، ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کے 3قیدی، سنٹرل جیل روالپنڈی کے 21قیدی، ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے 2قیدی، ڈسٹرکٹ جیل گجرات کے 2قیدی، ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاوالدین کے 3قیدی، سنٹرل جیل فیصل آباد کے 2قیدی، سنٹرل جیل میانوالی کے 7قیدی، ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کے 5قیدی، ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کے 2قیدی، ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کے 9قیدی، ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 6قیدی، ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا ایک قیدی، ڈسٹرکٹ جیل ملتان کے 3قیدی، سنٹرل جیل بہاولپور کے 7قیدی اور ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان کے 2قیدی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...