لاہور (نامہ نگار) درندگی کا شکار ہونے والی پانچ سالہ بچی کے کیس میں تحقیقات جاری ہیں تاہم پولیس کو اصل ملزم تک پہنچنے میں تاحال کامیابی حاصل نہیں ہو سکی‘ ہسپتال کے سکیورٹی گارڈز عبدالقدوس اور شہباز کے آج (جمعرات) کو پولی گرافک ٹیسٹ کرائے جائینگے۔ ذرائع کے مطابق پولیس مختلف پہلوﺅں پر تفتیش کر رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے اس کیس میں گرفتار مشتبہ ملزمان عامر شہزاد اور ظفر اقبال کا دوسری مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ہسپتال کے سکیورٹی گارڈز عبد القدوس اور شہباز کے آج پولی گرافک ٹیسٹ کرائے جائینگے۔ پانچ سالہ بچی کا سروسز ہسپتال لاہور میں علاج جاری، سرجنز اور میڈیکل بورڈ آج بچی کی دوسری سرجری کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچی کے چیسٹ انفکیشن میں بہتری آ رہی ہے۔ بچی کے والد شفقت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسے ہسپتال میں بچی کے علاج اور پولیس کی جانب سے تفتیش پر اعتماد ہے۔ ادھر ایک نجی ٹی وی نے 5سالہ بچی سے متعلق ایک نئی وڈیو فوٹیج دکھائی جس میں ہسپتال کا گارڈ بچی کو اٹھائے مختلف وارڈوںکے چکر لگاتے دکھائی دیتا ہے جبکہ بچی اس کی گود میں نڈھال نظر آتی ہے۔
بچی سے زیادتی
”بچی سے زیادتی کیس“ گنگارام ہسپتال کے 2گارڈز کا آج پولی گرافک ٹیسٹ ہو گا
”بچی سے زیادتی کیس“ گنگارام ہسپتال کے 2گارڈز کا آج پولی گرافک ٹیسٹ ہو گا
Sep 26, 2013