سیکرٹری خزانہ اسلام آباد توجہ فرمائیں

مکرمی! فاضل سپریم کورٹ کے بے شمار فیصلوں میں سرکاری ملازم کے کسی بھی وجہ سے چھوٹے پے سکیل سے بڑے پے سکیل کے حصول (بذریعہ سلیکشن گریڈ، اپ گریڈیشن، موو اوور) کو پروموشن قرار دیا گیا ہے جس پر فنانس ڈویژن نے سلیکشن گریڈ اور اپ گریڈیشن آف پے سکیل کو تو پروموشن تسلیم کرتے ہوئے سالانہ ترقی ادا کردی مگر موو اوور کو بوجوہ پروموشن ماننے پر خاموش ہے اور ایسے موقعہ پر سالانہ ترقی دینے سے انکاری ہے۔ حالانکہ اپ گریڈیشن میں تو سالانہ ترقی تمام متعلقہ ملازمین کو بلا تفریق مل جاتی ہے جبکہ موو اوور ملنے کا معیار ہی بہت سخت ہے جس میں متعلقہ ملازم کی سابق سروس بے داغ اور ڈی پی سی سے کلیئر ہونا ضروری ہے۔ اندریں حالات استدعا ہے کہ فنانس ڈویژن مظلوم متاثرین کے حقوق پامال نہ کرے، انہیں بار بار عدالتوں میں نہ دھکیلے اور زمینی حقائق کے مطابق سلیکشن گریڈ اور اپ گریڈیشن کی طرح موو اوور آف پے سکیل پر انہیں بھی فوری بلا امتیاز سالانہ ترقی ادا کی جائے۔ (سی ایم اشرف…لاہور)

ای پیپر دی نیشن