کابل (اے ایف پی+آن لائن) افغانستان کے نامزد چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے نو منتخب صدر اشرف غنی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی اتحادی حکومت میں وہ ان کی حمایت کرینگے۔ اپنے حامیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا اگر آپ افغانستان کے موجودہ صورتحال دیکھیں تو اسکے علاوہ کوئی متبادل نہیں تھا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی افغان صدر اشرف غنی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
عبداللہ عبداللہ کی صدر اشرف غنی کو مبارکباد‘ حمایت کا یقین دلایا
Sep 26, 2014