ایشیئن گیمز و پاکستان ٹینس سکواش سے آؤٹ، باکسنگ میں عامر خان کامیاب

انچیون (سپورٹس رپورٹر) ایشین گیمزمیں پاکستان کے تیسرے باکسر نے اگلے راونڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ ٹینس، سکواش میں پاکستان آوٹ ہو گیا۔  پاکستانی باکسر عامر خان نے اردن کے عماد عیسٰی قریش کو تین صفر سے مات دی۔  بیڈ منٹن کے مکسڈ ڈبلز میں پاکستان انڈونیشیا اور چائینز تائپے سے ہار گیا۔ سوئمنگ میں پاکستان کے محمد سعد نے 50 میٹر بٹر فلائی کی ہیٹ ون اور 100 میٹر فری سٹائل میں پہلی جبکہ 100 میٹر بٹر فلائی میں 58.49 سیکنڈ میں طے کیا۔ خواتین کے 50 میٹر بٹر فلائی ایونٹ میں پاکستان کی انوشے انجینئر نے ہیٹ ٹو میں سات میں سے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ سائیکلنگ ایونٹ میں  محمد شکیل مینز کیرینز کے پہلے روانڈ میں چھٹے نمبر پر رہے۔ شوٹنگ میں محمد ایاز طاہر اور صدیق عمر 52 میں سے 38 ویں اور 40 ویں پوزیشن پر رہے۔ سکواش میں قومی ٹیم ہانگ کانگ اور کویت سے ہارگئی۔ خواتین کے ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو ہانگ کانگ کے ہاتھوں تین صفر سے مات کھانا پڑی۔ویٹ لیفٹنگ  میں ہارون شوکت نے 105 کلو گرام کلاس میں چھٹی پوزیشن حاصل کی۔  ٹینس ایونٹ میں عقیل خان، محمد عابد سنگلز اور ڈبلز میں ناکام رہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...